مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے13 اپریل کو ملک کے پارلیمانی انتخابات منعقد کرنے کے لئے حکم صادر کردیا ہے شام میں ہر 4 سال میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوتے ہیں گذشتہ پارلیمانی انتخابات 2012 میں منعقد ہوئے تھے۔ شامی پارلیمنٹ کی 250 نشستیں ہیں جن میں زیادہ تر نشستیں حکومتی اتحاد کے پاس ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس 82 نشستیں ہیں۔
ادھر امریکہ اور روس نے 27 فروری سے شام میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہےعارضی جنگ بندی کا اطلاق دہشت گرد گروہ داعش اور النصرہ پر نہیں ہوگا۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ ہوائی حملے داعش اور النصرہ کے خلاف جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ